Wednesday, December 17, 2014

MMMI Condemned Peshawar act of "Zaliman"

پیشاور کا دہشت گردانہ حملہ پوری طرح قابل مذمت: مشاورت
نئی دہلی ، ۱۷  دسمبر ۲۰۱۴: پیشاور میں کل ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی، جسمیں  142نہتے لوگ بشمول نوخیز طلبۂ علم شہید ہوئے، مذمت کے لئے کوئی الفاظ کافی نہیں ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کو، جس کے کارندوں نے اس جرم عظیم کا ارتکاب کیا ہے، بے رحمی کے ساتھ کچل دیا جانا چاہئے۔ ان خیالات کااظہار  ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے قومی صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے یہاں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسی تمام تنظیمیں بشمول دولت اسلامیۂ عراق و شام، بوکو حرام اور القاعدہ  دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو اسلام کے نام پر مسلم عوام کو گمراہ کررہی ہیں حالانکہ اسلام  کا صاف ستھرا  اور امن پسند پیغام ان دہشت گرد تنظیموں کے افکار اور طریقۂ  کار کی پوری طرح نفی کرتا ہے۔
ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ ان دہشت گرد تنظیموں کے بہکے ہوئے خیالات کی مذمت کرتے ہوئے ہم ان حکومتوں کی بھی مذمت کرتے ہیں جو ایسی تنظیمیں پیدا کرتی ہیں اور جو "دہشت گردی" کو حکومتی پالیسی کے طورپر استعمال کرتی ہیں۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ پاکستان کے تناظر میں ہم دیکھتے ہیں افغانی طالبان اور لشکر طیبہ جیسی تنظیموں کو بنانے کے ساتھ پاکستانی حکومت نے لال مسجد پر 2007  میں حملہ جیسی بھیانک غلطیاں کی ہیں جس کی وجہ سے تحریک طالبان پاکستان پیدا ہوئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نے ہی ایک غیر ملکی حکومت کو اپنے قبائلى علاقے میں برسوں سے حملوں کی اجازت دے رکھی ہے اور اب پچھلی جون سے شمالی وزیرستان میں فوج بھیج کر قبائلی علاقوں میں پرانی عدم تدخل کی پالیسی بدل دی ہے۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے بہت سوچ سمجھ کر اور قبائلی سرداروں کی مدد سے پالیسی بنانی چاہئے تھی لیکن اس کام میں حکومت پاکستان نا کام رہی۔
(ختم)
 
Mushawarat condemns Peshawar attack 
New Delhi, 17 December, 2014:“Words are not sufficient to condemn yesterday’s barbarous attack on school children in Peshawar, Pakistan, which sniffed out lives of 142 defenceless innocent persons mostly students. Tahrik-e Taliban Pakistan, the terrorist organisation responsible for this attack must be crushed and eliminated without mercy,” said the national president of the apex body of Indian Muslim organisations, All India Muslim Majlis-e Mushawarat, Dr. Zafarul-Islam Khan. He added that all such organisations, like ISIS, Boko Haram and Al-Qaeda, are terrorist outfits which mislead the masses in the name of Islam but the pristine and peaceful message of Islam totally disowns their blood-thirsty ideology and tactics.
Dr. Khan said while we condemn such misguided outfits, we also condemn states which create such organisations and use “terror” as state policy. In the context of Pakistan, Dr Khan said, the state has used terrorism as a policy starting form the creation of the Afghani Taliban and Lashkar-e Toiba to committing blunders like the attack in 2007 on Lal Masjid which led to the creation of Tahirik-e Taliban Pakistan. Pakistan has also allowed a foreign power to attack its tribal areas with impunity and now since last June has sent its army into North Waziristan reversing the age-old policy of non-interference in the tribal areas. A more nuanced and thought-out strategy with the support of tribal chiefs should have been adopted to tackle the terrorist bases there.
[end]

Copyright © 2014 MG News Service, All rights reserved. 
These news broadcast is for media houses, newspapers, websites, journalists and reporters. 

Our mailing address is: 
MG News Service
D-84 Abul Fazl Enclave-I,
Jamia Nagar
New Delhi 110025
India

Add us to your address book


unsubscribe from this list   update subscription preferences  

Email Marketing Powered by MailChimp

No comments: