Wednesday, December 11, 2013

Nelson Mandela: A lesson from the Life of Great Warrior


1400 Year ago, Light of Islam shows the path.

نیلسن منڈیلا کی حیات ایک سبق


جنوبی افریقہ کو سفید فام جابر سرکار سے نجات دلانے والے لیڈر نیلسن منڈیلا کی وفات پر پوری دنیا نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ نسل پرستی کے خلاف ان کی خدمات یقیناًقابل ستائش ہیں۔ ان کو 27سال تک قید و بند کی مصیبت جھیلنی پڑی۔ہم ان کی قربانی اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ان کے خاندان اور سوگواروں کی خدمت تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں ایک درس ہم محمدصلعم کے نام لیواؤں کے لئے بھی ہے۔
Mandela was remained in Jail for 27 Years
منڈیلا نے جنوبی افریقہ کی سیاہ فام اکثریت کو، جس کے وہ خود ایک فرد تھے، ایک غیر ملکی سفید فام اقلیت کی نسل پرستانہ پالیسیوں نجات دلائی۔ ان کی یہ جدوجہد قومیت اور وطنیت کے جذبات سے سرشار تھی۔ جبکہ ان سے چودہ سال قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عربوں کی غالب اکثریت میں دبی کچلی ایک معمولی سی اقلیت کے خلاف نسلی تفاخر کا قلع قمع کرنے کا کارنامہ انجام دیا ، حالانکہ آپ خودمعزر عرب خاندان سے تھے۔ آپ صلعم نے غیر عربوں ،غلاموں اور عورت ذات کو بھی تحقیر و امتیاز سے نجات دلوائی اور حقیقی معنوں میں شرف انسانیت کا پرچم بلند کیا۔ قرآن میں اللہ تعالی کا اعلان ہے ہم نے سارے انسانوں کو ایک ہی نفس سے پیدا کیا اور پھر ان کے جوڑے بنائے۔ اسلام نے نسلی تفریق کو بھی مٹایا اور جنسی امتیاز کو بھی ختم کیا ہے اور اعلان کیا فضیلت صرف اچھے عمل کرنے والے کے لئے ہے۔ 
ہم اپنی زندگیوں کا جائزہ لیں کے ہم نسلی ہی نہیں مسلکی امتیازوں اور تفاخر کی کیسی دلدلوں میں پھنس گئے ہیں۔ اگر پیغام محمد سے وفا کی ہوتی تو آج یہ دنیا ہم کو یوں حقیر نہ کرتی جیسی کررہی ہے۔ مومن کے لئے اللہ نے استغفار کا دروزہ کھلا رکھا ہے۔ استغفار زبان سے چند الفاظ دہراتے رہنے کا نام نہیں، بلکہ اپنی روش میں درستگی کا نام ہے۔

No comments: